سری نگر : بھارتی وزیر اعطم نریندر مودی کی حکومت نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کےلیے دبئی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
دبئی معاہدے کے تحت مقبوضہ کشمیرمیں صنعتی پارکوں، آئی ٹی ٹاورز اور میڈیکل کالجز سمیت بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں مالی معاونت کرے گا۔
امریکی جریدے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق معاہدہ کتنے میں طے ہوا ہے اس حوالے سے کوئی اعدادوشمار نہیں دیے گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں شامل دبئی کی جانب سے بھارت کے5 اگست 2019ء کو دستور ہند کی دفعہ 370 کو ختم کرنے اورریاست جموں وکشمیرکو دو یونین علاقوں میں تقسیم کرنے کے اقدام کے بعد اس متنازع اور حساس علاقے میں سرمایہ کاری کا یہ پہلا غیرملکی سمجھوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
افغانستان سے متعلق ماسکو میں ٹرائیکا پلس کا اجلاس آج ہوگا
ایف اے ٹی ایف کا تین روزہ اجلاس کل سے پیرس میں شروع ہوگا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








