ڈکی بھائی نے 100 دن بعد قوم سے معافی مانگ لی

تازہ ترین

تازہ ترین

سعد الرحمن ڈکی بھائی، فائل فوٹو

معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے جوا ایپس کیس میں گرفتاری کے بعد 100 روز کی خاموشی توڑتے ہوئے پوری قوم سے معافی مانگ لی۔

ڈکی بھائی نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھے کہ ویڈیو کا مقصد اپنے خلاف درج ایف آئی آر کا جواز پیش کرنا ہے تو وہ اس کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اگر ان کے کسی کانٹینٹ سے کبھی بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہوں تو اس کے لیے وہ پوری قوم سے معافی چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ کوشش یہی رہی ہے کہ لوگوں کو تفریح فراہم کی جائے اور نیا کچھ پیش کیا جائے۔ اگر جان بوجھ کر یا انجانے میں کوئی ایسا مواد اپلوڈ ہوا جس کے نتیجے میں کسی پر منفی اثر پڑا ہو یا کسی پروموشن کا اثر منفی ہوا ہو، تو وہ اس کے لیے بھی معافی مانگتے ہیں۔

ڈکی بھائی نے عدالت کے ساتھ مکمل تعاون کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ عدالتی معاملات کو قانونی طور پر آخر تک دیکھیں گے اور جو بھی فیصلہ جج صاحب کریں گے، وہ اسے قبول کریں گے۔

Related Posts