معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے 100دنوں کی قید کے دوران پیش آئے حالات و واقعات سے پردہ اُٹھا دیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پر اپنے دوستوں سے بدسلوکی اور عدم شفافیت کے سنگین الزامات عائد کر دیئے۔
حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ مشکل وقت میں میری مدد کرنے والے دوستوں کے ساتھ بھی این سی سی آئی اے نے مبینہ طور پر ناروا سلوک کیا۔
ڈکی بھائی نے مزید بتایا کہ ندیم نانی والا بھی میری مدد کے لیے آیا تو ایف آئی اے اہلکار نے اس کا موبائل فون ضبط کر لیا، جبکہ اقرا کنول کے شوہر اریب کا استحصال کیا گیا، جس کا انکشاف بعدازاں بگ برادر کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں ہوا۔ اس کے علاوہ میرے خاندان کو بھی دھمکیوں کا سامنا رہا۔
یوٹیوبر نے این سی سی آئی اے کے دفتر میں شفافیت کی کمی پر بات کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ان کے دفتر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیوں نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی حیران کن بات نہیں کیونکہ وہاں تشدد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام دفاتر میں آڈیو اور ویڈیو کیمرے نصب کیے جائیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








