بنگلادیش میں طوفانی بارشیں زحمت بن گئیں، 32 افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

بنگلادیش میں طوفانی بارشیں زحمت بن گئیں، 32 افراد جاں بحق
بنگلادیش میں طوفانی بارشیں زحمت بن گئیں، 32 افراد جاں بحق

بنگلادیش میں بارشوں کا سلسلہ ایک ہفتے سے جاری ہے، طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 32 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفانی بارشوں کی وجہ سے تقریباً 3 لاکھ افراد شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ جبکہ اب بھی لاکھوں افراد سیلابی پانی میں پھنسے امداد کے منتظر ہیں۔

غیرملکی رپورٹس نے انکشاف کیا ہے کہ سلہٹ ریجن میں 122 سال میں اب تک کی سب سے بدترین سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے۔

طوفانی بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آرمی اور نیوی اہل کار کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts