طوفانی بارشوں سے سبزیوں کی ترسیل میں مشکل، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جاری طوفانی بارشوں کے باعث سبزیوں کی ترسیل مشکل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق شہروں کی سبزی منڈیوں سے سبزی کی ترسیل نہ ہونے کے باعث سبزیوں کی مقدار کم ہوگئی ہے اور جو سبزی اِس وقت دکاندار بیچ رہے ہیں وہ کئی کئی دن پرانی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اِس باسی سبزی کو دکاندار انتہائی مہنگے داموں میں بیچ رہے ہیں جیسے ایک دھنیا کی گڈی 70 روپے کی بیچی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کروڑوں روپے کا بجلی کا بل دیکھ کر شہری کی طبیعت خراب، صدمے سے اسپتال پہنچ گیا

دوسری جانب بارشوں کی وجہ سے بدین میں چاول کی پیدوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ سیلابی ریلے نے گھارو میں تباہی مچا دی ہے اور راجن پور میں ریلوں سے سینکڑوں دیہات متاثر ہوئے ہیں۔

حیدر آباد میں حالیہ بارشوں کے بعد شہر سے پانی کا نکاس نہ کیا جا سکا جبکہ کراچی میں بھی مختلف علاقوں میں کیچڑ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

Related Posts