صوبہ خیبر پختونخوا کے دار الحکومت پشاور میں قائم مرکزی سرکاری لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے نتیجے میں کے پی کے پولیس کا اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں واقعے کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پشاور کے تھانہ پھندو میں تعینات پولیس اہلکار کو چند روز قبل ڈینگی کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد طبیعت مزید بگڑنے پر اہل خانہ انہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال لے آئے، جہاں وہ زیر علاج تھا۔
تاہم اطلاعات کے مطابق پیر کے دن مبینہ طور پر ڈاکٹرز کی غفلت کے نتیجے میں زیر علاج پولیس اہلکار انتقال کرگیا۔ پولیس اہلکار کے انتقال پر اہل خانہ مشتعل ہوئے اور ان کا اسپتال عملے کے ساتھ جھگڑا بھی ہوا۔
واقعے کے بعد پولیس کی نفری ایمرجنسی وارڈ پہنچی اور اہلکار کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے بھیج دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








