ڈمپر راہ چلتی گاڑیوں پر الٹ گیا، متعدد افراد جاں بحق، دیکھئے ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

افسوسناک حادثہ اسلام آباد میں پیش آیا، فائل فوٹو

وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں ڈمپر الٹنے سے کئی گاڑیاں دب گئیں، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ خوف ناک حادثہ اسلام آباد کے آئی جے پی روڈ پر پیش آیا ہے جس میں ڈمپر گاڑیوں پر الٹ گیا، جس کے باعث گاڑیوں میں موجود چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے اور پولیس وہاں پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔

واضح رہے کہ بھاری گاڑیوں کے حادثات پورے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جس کی وجہ سے عوام میں شدید احساس عدم تحفظ پایا جا رہا ہے۔

Related Posts