دوران پرواز مسافر کی دماغی حالت بگڑ گئی، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

دوران پرواز مسافر کی دماغی حالت بگڑ گئی، ویڈیو وائرل

اسلام آباد: پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز مسافر کی دماغی حالت خراب ہوگئی، جس کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ذرائع کے مطابق مسافر نے ہنگامہ آرائی اور عجیب حرکات شروع کردیں، پرواز پی کی پرواز پی کے 283پشاور سے دبئی جارہی

تھی۔

دماغی حالت بگڑنے پر مسافر نے دوران پرواز جہاز کی ونڈو گلاس توڑ دی، جس کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مسافر سیٹوں کو مکے اورلاتیں مارتا رہا اور فرش پر لیٹ گیا۔

کیبن کریو نے موقع پر پہنچ کر مسافر اسامہ عبداللہ کو سمجھانا چاہا لیکن اس نے کریو پر حملہ کردیا، بعد ازاں ایوی ایشن قانون کے مطابق مسافر کے ہاتھ پاؤن باندھ دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق طیارے کے کپتان نے دبئی ایئرپورٹ کے ایئرٹریفک کنٹرولر سے، رابطہ کرکے سیکیورٹی کو طلب کیا، جس پر دبئی ایئرپورٹ پر مسافر کو سیکیورٹی حکام نے حراست میں لے لیا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق واقع14 ستمبر کو پیش آ یا، مسافر کو اسی پرواز سے ڈی پورٹ کردیا گیا، جبکہ مسافر کو پی آئی اے نے بلیک لسٹ کردیا ہے۔

Related Posts