پی ٹی آئی کے دور میں ریلوے کی کروڑوں کی قیمتی اشیاء چوری ہونے کا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے دور میں ریلوے کی کروڑوں کی قیمتی اشیاء چوری ہونے کا انکشاف
پی ٹی آئی کے دور میں ریلوے کی کروڑوں کی قیمتی اشیاء چوری ہونے کا انکشاف

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پاکستان ریلوے کی کروڑوں کی قیمتی اشیاء چوری اور گم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ 2020-21 میں 83 کروڑ72 لاکھ 60 ہزارکی قیمتی اشیاء چوری اور گم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اشیاء کا گم اور چوری ہونا مینجمنٹ کی نا اہلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاملہ ریلوے مینجمنٹ کے ساتھ ستمبر 2020 سے 2021 تک اٹھایا گیا، ریلوے حکام نے بتایا معاملہ زیر تفتیش ہے، ڈی اے سی کو نہیں بتایا جاسکتا۔

مزید پڑھیں:پاکستان ریلوے کایکم نومبر سے مزید گاڑیاں بحال کرنے کا عندیہ

تحقیقات کرکے غفلت کے مرتکب کرداروں کا تعین کیا جائے،رپورٹ میں نقصان محکمے کی فنانشل اسٹیٹمنٹ میں درج کرنے،ریکوری کی سفارش کی گئی۔

Related Posts