جنگ کے دوران ضرورت مندوں کیلئے مفت آلو، ایرانی سبزی فروش انسانیت کی اعلیٰ مثال بن گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایرانی سبزی فروش
ایرانی سبزی فروش، فائل فوٹو

ایران پر امریکا اور اسرائیل کے بدترین حملوں کے باوجود پورے ملک میں معمولاتِ زندگی جاری ہیں جبکہ عوامی سطح پر یکجہتی اور باہمی تعاون کی مثالیں سامنے آ رہی ہیں۔

ایرانی سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ٹرک پر آلو فروخت کرنے والا شخص نظر آ رہا ہے۔ ٹرک پر ایک بوری آلو کی قیمت 45 ہزار تومان درج ہے تاہم اس کے ساتھ ایک پلے کارڈ بھی آویزاں ہے جس پر لکھا ہے کہ جنگی صورتحال میں ضرورت مند افراد کے لیے آلو مفت ہیں۔

یہ تصویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے اور اسے ایرانی عوام کے حوصلے اور باہمی ہمدردی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں ایک دوسرے کی مدد کرنا ایرانی معاشرے کی مضبوط سماجی اقدار کو ظاہر کرتا ہے۔

دوسری جانب تہران اور دیگر شہروں میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں اور گلیوں، بازاروں اور شاہراہوں پر لوگوں کی آمدورفت دیکھی جا رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بحران کے اوقات میں عوامی سطح پر اس نوعیت کے اقدامات معاشرے میں اعتماد اور حوصلہ پیدا کرتے ہیں اور یہ پیغام دیتے ہیں کہ مشکل حالات میں بھی باہمی تعاون اور انسانی ہمدردی برقرار رہ سکتی ہے۔

Related Posts