کراچی: سخت گرمی کے بعد شہر قائد کو گرد آلود ٹھنڈی ہواؤں اور سیاہ بادلوں نے گھیر لیا۔مختلف علاقوں میں تیز بارش شروع ہوگئی۔
سرجانی ٹاؤن، گڈاپ اور نیو کراچی مین طوفانی ہواؤں کا بسیرا، سیاہ بادلوں کے باعث شہریوں مین خوف و ہراس پھیل گیا، سرجانی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیز بارش شروع ہوگئی۔
سرجانی ٹاؤن، صدر، اولڈ سٹی ایریا، یوسف گوٹھ، خدا کی بستی، گلزار ہجری، اسکیم 33، اورنگی ٹاؤن کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی بارش کی اطلاعات ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باعث سسٹم بن گیا ہے اور بادلوں نے کراچی کو گھیر لیا ہے، تیز بارش اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
کراچی میں منگل کو درجہ حرات 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا، جبکہ گزشتہ روز درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، محکمہ موسمیات کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے بارش کے حوالے سے اہم ہیں اور سندھ کے ساحلی علاقوں مین آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔