کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں متأثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت 4.5 جبکہ زیر زمین گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے 110کلومیٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث متأثرہ علاقوں میں بسنے والے افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے، تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








