کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور چاغی سمیت دیگر علاقوں میں آج صبح کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خوف و ہراس کے باعث متعدد شہری کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
خیبر پختونخوا، سوات میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس
آج محسوس کیے گئے جھٹکوں کے متعلق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.7 جبکہ گہرائی 25 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز بلوچستان سے 62 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں بشمول سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔سوات اور گردونواح میں زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
آج سے 6 روز قبل زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔شہری گھروں سے باہر نکلے اور محفوظ مقامات کا رُخ کر لیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








