ملک بھر کےمختلف حصوں میں زلزلےکے شدیدجھٹکےمحسوس کیےگئے،زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، پشاور، سوات، بٹگرام، تخت بھائی، لوئر دیر، جمرود، چکدرہ، صوابی چارسدہ، مہمند، دیربالا، ملاکنڈ، بٹگرام، بونیراورگردونواح میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کیےگئے۔
اس کےعلاوہ مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہنگو، باجوڑ، یار حسین، چترال اورآزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ اور نکیال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 251 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔
چند روزقبل بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےتھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








