اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

زلزلے کے جھٹکے
(فوٹو: ڈان)

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس سے متأثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد کے علاوہ ملک کے گنجان آباد ترین صوبے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی محسوس کیے گئے۔ متأثرہ علاقوں میں خوف و ہراس کے باعث عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور رہائشی عمارات سے باہر نکل آئے۔

زلزلے سے متأثرہ علاقوں میں خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور، مردان، لوئر دیر، چترال، مالاکنڈ، بٹگرام اور بونیر کے علاوہ بالاکوٹ، مانسہرہ، وادئ کاغان اور ایبٹ آباد بھی شامل ہیں جہاں زمین لرز اٹھنے کے باعث عوام سہم کر رہ گئے۔

پنجاب کے علاقے لالیاں کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.4 تھی، زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ مختلف شہروں کی ضلعی انتظامیہ زلزلے کی اطلاع ملنے کے باعث ہائی الرٹ ہے۔

Related Posts