کیا سونامی آنے والا ہے؟ الاسکا کے ساحل پر 7 سے زائد شدت کا زلزلہ، زمین پھٹ گئی، لوگوں میں خوف و ہراس

تازہ ترین

تازہ ترین

Strong 7.8 quake hits Russia's Kamchatka region
ONLINE

امریکی ریاست الاسکا کے ساحلی علاقے میں بدھ کے روز شدید زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت 7اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 37 منٹ پر آیا، جس کا مرکز سینڈ پوائنٹ نامی جزیرہ نما شہر سے تقریباً 87 کلومیٹر جنوب میں اور زمین کی سطح سے 20اعشاریہ 1 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔

زلزلے کے فوراً بعد حکام نے سونامی وارننگ جاری کی، جسے بعد ازاں سونامی ایڈوائزری میں تبدیل کر دیا گیا، اور تقریباً دو گھنٹے بعد مکمل طور پر منسوخ کر دیا گیا۔

نیشنل سونامی وارننگ سینٹر نے اعلان کیا کہ جنوبی الاسکا اور الاسکا پیننسولا کے ساحلی علاقوں کے لیے سونامی ایڈوائزری منسوخ کر دی گئی ہے۔

سروے کے مطابق زلزلے کے بعد 12 سے زائد آفٹر شاکس (جھٹکے) ریکارڈ کیے گئے، جن میں سب سے طاقتور جھٹکے کی شدت 5اعشاریہ 2 تھی۔

سینڈ پوائنٹ میں ایک معمولی سونامی کی بھی نشاندہی کی گئی، جس کی زیادہ سے زیادہ اونچائی 0اعشاریہ 2 فٹ (تقریباً 6اعشاریہ 1 سینٹی میٹر) تھی۔

ابتدائی ایڈوائزری کے مطابق، جنوبی الاسکا اور الاسکا پیننسولا کے وہ علاقے جو کینیڈی انٹری (ہومر شہر سے 40 میل جنوب مغرب) سے لے کر یونیماک پاس (یونالاسکا سے 80 میل شمال مشرق) تک پھیلے ہوئے ہیں، ممکنہ خطرے میں تھے۔

مقامی آبادی کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ساحلی علاقوں، بندرگاہوں، مچھلی کے مراکز، خلیجوں، اور دیگر آبی راستوں سے دور رہیں اور خطرناک علاقوں میں اس وقت تک واپس نہ جائیں جب تک مقامی ایمرجنسی حکام کی جانب سے محفوظ قرار نہ دیا جائے۔

Related Posts