معیشت بہترہو رہی ہے، آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا، فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

Economy is improving, income will also increase soon, Fawad Chaudhry

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے ،حکومت نے تنخواہوں میں اضافہ کردیا ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کے بعدتنخواہوں میں 15 فیصدمزید اضافہ ، اس وقت ملک میں معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے۔

 

انشاللہ ایک سال میں آمدنیوں میں مزید اضافہ ہو گا ۔عمران خان پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنا رہے ہیں اور تمام اقدامات اسی منشور کو سامنے رکھ کر لئے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گریڈ 1 سے 19 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم آج شاندار کارکردگی دکھانے والے وزراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیں گے

وزارت خزانہ کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا جبکہ ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے ملازمین کی طرح سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ اپریل 2022 میں کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ تنخواہ اور پنشن کمیشن تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف اور الاؤنس کو ضم کرنے کا فیصلہ کرے گا۔

Related Posts