وزیرِ اعظم کے انتخاب و عدم اعتماد سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،الیکشن کمیشن

تازہ ترین

تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا
الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کے انتخاب اور تحریکِ عدم اعتماد سے الیکشن کمیشن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تحریکِ عدم اعتماد کی تمام کارروائی اسپیکر قومی اسمبلی بطور پریزائیڈنگ افسر سرانجام دیتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ارکانِ پارلیمنٹ کی نااہلی بوجوہ انحراف کا طریقہ کار آئین میں درج ہے، الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے بخوبی واقف ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن اپنے فرائض آئین اور قانون کے مطابق انجام دے رہا ہے، الیکشن کمیشن کو وزیرِ اعظم کے الیکشن اور تحریکِ عدم اعتماد پر اختیار کے لیے قانون سازی کرنا ہو گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے ایجنسیوں کو سندھ ہاؤس کے اندر سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا حکم دیدیا

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کے مطابق پارٹی سربراہ پہلے متعلقہ ممبر کو سننے کا موقع دے گا، سننے کے بعد پارٹی سربراہ متعلقہ رکن کے انحراف کا ڈیکلریشن دے گا۔

Related Posts