اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کیس کی سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کی مزید ریکارڈ دینے کی درخواست مسترد کردی گئی۔ منحرف اراکین نے پی ٹی آئی کے مزید ریکارڈ دینے کی مخالفت کی تھی۔
نور عالم خان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نور عالم خان ابھی بھی پارٹی کا حصہ ہیں، اور انہوں ںے کبھی ایسا تاثر نہیں دیا کہ پارٹی چھوڑ رہا ہوں، انہوں نے پارٹی کے کچھ فیصلوں سے اختلاف کیا جو جمہوریت کا حصہ ہے۔
وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا نور عالم نے کسی اور پارلیمانی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی، نور عالم خان نے تحریک عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹ بھی کاسٹ نہیں کیا، اس لئے ان پر آرٹیکل 63 ون (اے) کا اطلاق نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کررہے ہیں، فواد چوہدری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








