الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو سینیٹر کی نشست پر بحال کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو سینیٹر کی نشست پر بحال کردیا
الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو سینیٹر کی نشست پر بحال کردیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے دہری شہریت کیس میں تفصیلی فیصلہ سنائے جانے کے چند دن بعد، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے منحرف رہنما فیصل واوڈا کو سینیٹ کی نشست پر بحال کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان فیصل واوڈا کو بطور قانون ساز نااہل قرار دینے والا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی سینیٹ کی نشست خالی ہونیکا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے اور فیصل واوڈا کے سینیٹر منتخب ہونے کا 10 مارچ 2021 کا نوٹیفکیشن بحال کردیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنماء فیصل واوڈا بحالی کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر انتخاب کروایا جائیگا۔

مزید پڑھیں:دسمبر میں ہر صورت پر اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، فواد چوہدری

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے نثارکھوڑو کی سینیٹ کی کامیابی کا 15 مارچ 2022 کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

Related Posts