اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں درج مرد و خواتین رائے دہندگان کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔ ترجمان ای سی پی کا کہنا ہے کہ رائے دہندگان اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔
پنجاب میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 3 کروڑ 70 لاکھ 1 ہزار26 جبکہ خواتین رائے دہندگان کی تعداد 3 کروڑ 5 لاکھ 20 ہزار 2 سو 31 ہے، اس طرح رائے دہندگان کی کُل تعداد 6 کروڑ 75 لاکھ 21 ہزار2 سو 57 ہے۔
سندھ میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 37 لاکھ 51 ہزار 1 سو 91 اور خواتین رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 94 ہزار 4 سو 4 ہے جبکہ رائے دہندگان کی کُل تعداد 2 کروڑ 49 لاکھ 45 ہزار 5 سو 95 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ خیبرپختوانخوا میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 12 لاکھ 71 ہزار 9 سو 17اور خواتین رائے دہندگان کی تعداد 86 لاکھ 89 ہزار 4 سو 97 ہے جبکہ رائے دہندگان کی کُل تعداد 1 کروڑ 99 لاکھ 61 ہزار 4 سو 14 ہے۔
ای سی پی کے مطابق بلوچستان میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 28 لاکھ 14 ہزار 1 سو 56 اور خواتین رائے دہندگان کی تعداد21 لاکھ 5 ہزار 3 سو ایک ہے جبکہ رائے دہندگان کی کُل تعداد 49 لاکھ 19 ہزار 4 سو 57 ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 4 سو 45 اور خواتین رائے دہندگان کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار 5 سو 29 ہے جبکہ رائے دہندگان کی کُل تعداد 8 لاکھ 76 ہزار 9 سو 74 ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








