الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت کا ثبوت مانگ لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Senate elections

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی ویڈیو اسکینڈل کی پنجاب سے رکن الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سماعت کی، پی ٹی آئی نے سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی آڈیو ٹیپ بھی پیش کردی۔

ممبر خیبر پختونخوا ارشاد قیصر نے ریمارکس دیئے کہ کارروائی کرنا چاہتے ہیں لیکن شواہد ٹھوس ہونے چاہئیں،سماعت کے دوران رکن الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم قریشی نے پی ٹی آئی کو ترمیم شدہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی۔

پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے یوسف رضا گیلانی کےنوٹی فکیشن روکنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میں کل بیان حلفی بھی لاؤں گا،میں درخواست میں دیگر افراد کو بھی فریق بنا دیتا ہوں۔

رکن الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں انصاف ایسا ہو جو نظر آئے،اپنی یہ درخواست واپس لیں،نئی درخواست لائیں، انصاف وہ نہیں ہوتا جو آپ کے حق میں ہو، آپ درخواست کو دوبارہ تیار کرکے جمع کرائیں۔

الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ ماضی میں یہاں وزرا کو نااہل کیا ہے،آپ ان افراد کو جوابدہ بنائیں،یہ نہیں کہ جس نے پیسے لیے وہ دندناتا پھرے،یہ بیان تو کسی رنگ میں چل سکتا ہے، آپ ٹھوس ثبوت دیں۔

علی ظفرنے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے تقریر میں کہا کہ پیسا نہیں مسلم لیگ کا ٹکٹ چلاہے جس پرالطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ انھوں نے یہ کہا کہ ٹکٹ چلا، یہ نہیں کہا کہ ٹکٹ دیں گے۔

علی ظفر نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ آپ ہمیں ووٹ دے دیں، اگلے الیکشن میں آپ کو ٹکٹ دیں گے،الطاف ابراہیم قریشی نے جواب دیا کہ درخواست پر ان افراد کے نام لکھیں، انھیں جوابدہ بنائیں، فراخ دلی کا مظاہرہ کریں، انھیں کمیشن میں لائیں جو مستفید ہوئے، آپ ان افراد کو لانے سے گھبرا کیوں رہے ہیں؟ ،جنھوں نے خرید وفروخت کی انھیں آپ جوابدہ بنائیں۔

علی ظفرنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کمیشن کایہ اعتراض کہ کیسےمان لیں یہ وڈیودرست ہے،اس کاجواب علی حیدرگیلانی کے اعتراف سے مل جاتا ہے، امیدوار کا بیٹا یہ اپنے لیے نہیں، اپنے والد جو امیدوار ہے اس کیلئے کر رہا ہے، علی حیدر گیلانی نے وڈیو سےمتعلق اعتراف کیا کہ وہ اصلی ہے،تین مارچ کو الیکشن ہوگیا، امیدوار کو 12 اضافی ووٹ مل گئے۔

الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ آپ درخواست کو درست تیار کرکے لائیں، مواد لائیں، ہم کیوں ایکشن نہیں لیں گے، اس سے قبل ایک اور ایسی درخواست آئی تھی، انھیں بھی کہا کہ دیگر افراد کو فریق بنائیں، جن افراد کے درمیان لین دین ہے اسے ثابت کردیں تو سب کیخلاف کارروائی بنتی ہے،آپ اس درخواست میں دیگر افراد کو فریق بنائیں۔

مزید پڑھیں:سینیٹرکی حیثیت سے فیصل واؤڈاکی کامیابی کانوٹیفیکیشن روکنے کیلئے درخواست دائر

علی ظفرنے جواب دیا کہ ایک وڈیو میں چھ چھ کروڑ روپے دینے، ترقیاتی کام کیلئے 10 کروڑ تک جاری کرنے کی بات کی گئی، الیکشن کمیشن نے واٹس ایپ گروپ میں رپورٹرزسےشیئرکیا تھا کہ الیکشن کمیشن نےوڈیو اسکینڈل کا نوٹس لے لیاجس پر رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصرنے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے کوئی نوٹس لیا؟ تورکن الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ ہم نے تو کوئی نوٹس نہیں لیا تھا۔

Related Posts