وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

کراچی: ملک بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس نے سندھ کے صوبائی وزیر کو متاثر کیا۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جس کے بارے میں اُن کا کہنا تھا کہ میری رپورٹس مثبت آئی ہیں۔

سعید غنی نے اپنی رپورٹس مثبت آنے کے بعد فوری طور پر آئسولیشن میں رہنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ خود کو آئیسولیشن میں رکھیں تاکہ کورونا وائرس مزید نہ پھیلے۔ 

انہوں نے کہا کہ میں بطور وزیرِ تعلیم و محنت سندھ  اپنی ذمہ داریاں گھر پر آئیسولیشن میں رہ کر  ادا  کر رہا ہوں۔حکومتِ سندھ میں رہتے ہوئے اپنے فرائض ادا کرتا رہوں گا۔ 

سعید غنی نے کہا کہ جو لوگ مجھ سے ملتے رہے ہیں وہ بھی خود کو آئیسولیشن میں رکھیں تاکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے تفصیلات سامنے آجائیں اور متاثر ہونے کی صورت میں دیگر لوگوں  کی حفاظت ممکن بنائی جاسکے۔ 

Related Posts