کورونا کیسز میں اضافہ، تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ آج ہوگا، اجلاس طلب

تازہ ترین

تازہ ترین

schools closure

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال بگڑنے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بین الصوبائی وزراءے تعلیم کانفرنس کے تمام ممبروں کو ایک خط جاری کیا ہے، اجلاس آج صبح 11 بجے این سی او سی میں ہوگا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے طلبہ کے لئے موسم سرما کی تعطیلات قبل ازوقت کرنے کی سفارش کی ہے۔

پاکستان کے متعدد تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز کی اطلاع ملی ہے اور ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

اسلام آباد کی تین یونیورسٹیوں میں کورونا وائرس کے کیسزکی اطلاع ملنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں اور کلاسوں کو سیل کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت کے کپتان سیّد مراد علی شاہ خود کورونا وائرس کا شکار

کورونا وائرس کے کیسز کی اطلاع ملنے کے بعد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ ماڈل کالج برائے بوائز ایف 10کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

صوبہ پنجاب کے صدر مقام لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پانچ طلباء میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

Related Posts