اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث 15 مارچ سے تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔
این سی او سی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے اعلان کیا کہ اسلام آباد اور کے پی کے میں بھی 15 مارچ سے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
شفقت محمودکا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں حالات تقریباًٹھیک ہیں ، سندھ اور بلوچستان میں 50 فیصد بچے اسکول آئیں گے تاہم پنجاب کے 7 شہروں میں 15 مارچ سے تعلیمی ادارے بند ہوں گے،لاہور، گجرات، ملتان میں بھی 15سے 28 مارچ تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم کے مطابق فیصل آباد،گوجرانوالہ میں 15سے 28 مارچ تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے،اسلام آباد اور کے پی کے میں بھی 15 مارچ سے تعلیمی ادارے بند رہیں گے،پنجاب کے 7 شہروں میں 15 مارچ سے تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔
وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اسکولوں کو خود بھی مانیٹرنگ کرتے رہنا چاہیے، جن اداروں میں امتحانات ہورہے ہیں وہ جاری رہیں گے، صوبائی حکومتیں باریک بینی سے معاملات کا جائزہ لیں، پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر میں مسائل نظر آئے ہیں، صوبائی حکومتیں حالات خراب ہونے پر اسکول بند کر سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آبا دکے تعلیمی ادارے بھی بند ہوں گے،پنجاب اور خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر میں مسائل نظر آئے ہیں، سیالکوٹ میں بھی 15 مارچ سے2ہفتے کے لئے اسکول بند رہیں گے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے این سی او سی کے اجلاس کے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تقریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اسلام آباد میں دفاتر میں 50 فیصد حاضری پر دوبارہ اتفاق کیا گیا ہے۔
فیصل سلطان نے کہا کہ شادی ہال سے متعلق پالیسی برقرار رہے گی، ماسک کے استعمال پر مستقل زور دے رہے ہیں، بیماری کے پھیلاؤ کے تناسب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگاتے رہیں۔