کراچی: ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے سابق صدر خواجہ محمد نعمان کی وفات پر ادارہ سوگوار، انتقال کو بڑا نقصان قراردیدیا۔
ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سابق صدر خواجہ محمد نعمان کی وفات پر دلی تعزیت کی ہے اور اللہ رب العزت سے دعا کی کہ وہ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ای ایف پی بورڈ نے ایک قرار داد میں بتایا کہ وہ ایک سینئر اور نڈر رکن تھے وہ ہیومن ریسورسز کاوسیع علم رکھتے تھے اور مرحوم نے صنعتی امن، بین الاقوامی لیبر معیارات کی پاسداری اور آجروں کے حقوق کے فروغ کے لئے ہمیشہ شاندار وکالت کی۔
مرحوم نے صحت کی خرابی کے باوجود انہوں نے سونپی گئی تمام ذمہ داریوں کو نبھایا اوربطور صدر، حتیٰ کہ نائب صدر کے عہدے پر انہوں نے یقین دہانی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا جس سے انہیں نہ صرف آجروں بلکہ ورکرز فیڈریشنز اور یونینز کے رہنماؤں میں پذیرائی حاصل رہی۔