پاکستان میں ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے ڈرامہ کورلوس عثمان کے ستاروں کی جانب سے مبادکبادوں کے پیغام نے مداحوں کی عید کا لطف دوبارہ کردیا ہے۔
ترک ڈرامہ سیریز کورلوس عثمان میں مرکزی کردار ادا کرنیوالے اداکاربراق اوزچیویت ،بالا خاتون، جیرکوتائے، آئیگل خاتون، شیخ ادابالی، گوندوز ودیگر ستاروں نے رمضان میں روزے رکھنے اور عید پرتمام مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبادکباد پیش کی ہے۔
پاکستان میں گزشتہ سال رمضان المبارک میں وزیراعظم عمران خان نے ڈرامہ ارطغرل غازی پی ٹی وی پر نشر کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ارطغرل غازی ڈرامہ پاکستان میں بیحد مقبول ہوچکا ہے۔
پاکستان ٹیلی ویژن پر ارطغرل غازی ڈرامہ اردو ڈبنگ کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے جبکہ مختلف ویب سائٹس پر اس وقت ارطغرل غازی کے سیزن مکمل ہونے کے بعد کورلوس عثمان ڈرامہ جاری ہے جس نے مقبولیت کے سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیئے ہیں۔