شمالی وزیرستان میں عید کا چاند نظر آگیا، کل عید منائی جائے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا،یوم عاشور ہ19 اگست کو ہوگا
محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا،یوم عاشور ہ19 اگست کو ہوگا

پشاور: وفاقی حکومت کی دو عیدوں کے اعلان کوروکنے کی کاوشوں کو دھچکا،شمالی وزیرستان کے گاؤں حیدر خیل نے ایک بار پھر سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ دیا،عید کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا،کل عید الفطر منانے کا اعلان کردیا۔

شمالی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے حیدر خیل میں 20افراد نے چاند کی شہادت دی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور عیدالفطر 13 مئی جمعرات کو ہوگی۔ عرب اخبار سعودی گزٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے سے متعلق خبر جاری کی۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ خبر کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور سعودی عرب میں عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔

دوسری جانب خلیج کے ملک قطر کی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ شیخ ثقیل الشمری نے ماہ شوال کے حوالے سے اعلان کردیاہے۔

سربراہ رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ قطر میں شوال کا چاند دیکھے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔شیخ ثقیل الشمری نے اعلان کیا کہ بدھ 12 مئی رمضان المبارک کا تیسواں روزہ ہوگا جبکہ جمعرات 13 مئی یکم شوال ہوگا۔

Related Posts