کراچی:شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہو رہا ہے ، محکمہ موسمیات نے چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ چاندکی پیدائش ہوگئی ہے اور غروب آفتاب کے وقت چاند نظر آنےکے امکانات ہیں۔چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 30 سے 35 منٹ تک رہنے کا امکان ہے۔مطلع ابرآلود ہونےکےباعث پشاور میں چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔لاہور میں بھی آج عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔
غروب آفتاب کے وقت لاہورمیں چاند کی عمر 19 گھنٹے 17 منٹ ہوگی، چاند کی عمر 25 گھنٹے ہوتو نظرآنےکےامکانات ہوتےہیں، غروب آفتاب کے بعد چاند دیکھنے کی فیزبیلیٹی 35 منٹ ہے۔
ماہ شوال کے چاند کی شرعی رویت سے متعلق کراچی کی زونل کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات میں جاریحافظ محمد سلفی، قاری نظیر احمد نعیمی، قاری محمد اقبال، مولانا صابر حسین کی اجلاس میں شرکت محکمہ موسمیات کی جانب سے ڈائریکٹر میٹ بھی شریک ہیں۔
کراچی زونل رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی حافظ محمد سلفی کر رہے ہیں رویت ہلال کی کراچی زونل کمیٹی شہادتوں سے متعلق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو اطلاع دے گی حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔