عید الاضحیٰ کب منائی جائے گی، تاریخ سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

پاکستان میں رواں سال عید الاضحیٰ کب منائی جائے گی، اس حوالے سے تاریخ سامنے آگئی۔

رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے سامنے آنے والی معلومات کے مطابق اس سال عید الاضحیٰ 27 مئی 2026 بروز بدھ منائے جانے کا قوی امکان ہے۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 16 اور 17 مئی کی درمیانی رات ہو گی۔

17 مئی کی شام چاند کی عمر اکثر علاقوں میں 18 گھنٹے سے زائد ہو گی، مطلع صاف رہا تو 17 مئی کو چاند دیکھا جا سکے گا اور یکم ذی الحج 18 مئی اور عید الاضحی 27 مئی کو ہو گی۔اگر 17 مئی کو چاند نظر نہ آیا تو ذو القعد 30 دن کا ہو گا اور عید 28 مئی بروز جمعرات کو ہو گی البتہ حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریگی۔

Related Posts