پاکستان میں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ جاری ہے اور ملک بھر کے مسلمان عیدالفطر کے دن کیلئے بے صبری سے منتظر ہیں۔ عید کی تاریخ مکمل طور پر شوال کے چاند کے نظر آنے پر منحصر ہوتی ہے جس کے بعد سرکاری طور پر تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی 19 مارچ 2026 کی شام یا 29 رمضان کو چاند دیکھنے کے لیے اجلاس کرے گی اور چاند کی رویت کے بارے میں باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
عید کی ممکنہ تاریخیں
اگر رمضان 29 دن کا ہو تو شوال کا پہلا دن 20 مارچ 2026 ہوگا اور عیدالفطر 20 تا 22 مارچ تک منائی جائے گی۔
اگر رمضان 30 دن کا ہو تو شوال 21 مارچ سے شروع ہوگا اور عید 21 تا 23 مارچ تک منائی جائے گی۔
وفاقی حکومت نے 2026 کے عوامی تعطیلات کا کیلنڈر جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات 21، 22 اور 23 مارچ (ہفتہ تا پیر) رکھی گئی ہیں تاہم یہ تاریخیں چاند کے مشاہدے پر منحصر ہوں گی۔
اگر چاند 19 مارچ کو دیکھا گیا تو پاکستان میں عید کی تعطیلات 20 تا 22 مارچ (جمعہ تا اتوار) ہوں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








