پاکستان میں عیدالفطر 14 مئی کو ہوگی، فواد چوہدری کی پیشگوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے، تیار رہو، فواد چوہدری
امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے، تیار رہو، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں عید 14 مئی بروز جمعۃ المبارک کو ہوگی ۔ جس کا باقاعدہ اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

یہ بات یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ چاند کی رویت کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے کرنا ہے تاہم وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے بنائے گئے کیلنڈر اور رویت ایپ کے مطابق چاند 13 مئی کو ہی نظر آئے گا جبکہ عید 14 مئی کو ہو گی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے بھی دو روز قبل اعلان کیا تھا  کہ پاکستان میں 12 مئی کو چاند دکھائی دینے کا کوئی امکان ہے ، کیونکہ چاند کی پیدائش 12 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 01 منٹ پر ہوگی جس کے مطابق 12 مئی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کاکوئی امکان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دُنیا کے ہر انسان کو جنم دینے والی ماؤں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

Related Posts