پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عید کا اعلان کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عید کا اعلان کردیا گیا
پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عید کا اعلان کردیا گیا

پشاور: پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عید کا اعلان کردیا گیا، صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی نے کل عید الفطر کا اعلان کردیا۔

مفتی پوپلزئی کی زیرصدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور کی مسجد قاسم خان میں منعقد کیا گیا، مفتی پوپلزئی نے اعلان کیا کہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے لہٰذا یکم شوال المکرم اور عیدالفطر پیر 2 مئی 2022 کو عیدالفطر منائی جائے گی۔

دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا،عید الفطر 3 مئی 2022 بروز منگل کو منائی جائے گی۔

شوال 1443 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 3 مئی کو ہوگی

پنجاب اور سندھ کی زونل کمیٹیوں کو اپنے اپنے علاقوں میں چاند دیکھنے کے لیے کوئی عینی شاہد نہیں ملا۔

Related Posts