حکومت کا مطالبہ مسترد، الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن قبل ازوقت کروانے سے انکار کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ECP.
ECP.

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی جانب سے سینیٹ الیکشن قبل ازوقت کروانے کا مطالبہ مستردکرتے ہوئے سینیٹ الیکشن مقرر وقت پر کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن تک سینیٹ انتخابات نہیں ہوسکیں گے، ضمنی انتخاب کے بعد نومنتخب ارکان کے حلف اٹھانے پر سینیٹ الیکشن ہوسکیں گے، 8 حلقوں میں ضمنی انتخاب فروری میں ہونے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 11 فروری سے 11 مارچ تک سینیٹ الیکشن کروانے کا اختیار رکھتا ہے تاہم ضمنی انتخاب کی وجہ سے قبل ازوقت سینیٹ الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے سینیٹ انتخابات مارچ کی بجائے فروری میں شو آف ہینڈ سے کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیاتھا۔

مزید پڑھیں:سینیٹ انتخابات، کیا شو آف ہینڈ سے ہارس ٹریڈنگ کا راستہ رک جائے گا؟

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے مارچ سے قبل کرانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت پارلیمان کو بائی پاس کر رہی ہے۔ حکومت نے پہلے بھی ہمیشہ پارلیمان کو بائی پاس کرنے کی کوشش کی۔

Related Posts