3ماہ میں انتخابات، مخالفین کے لیے مزید سرپرائز تیار ہیں، پرویز الٰہی

تازہ ترین

تازہ ترین

3ماہ میں انتخابات، مخالفین کے لیے مزید سرپرائز تیار ہیں، پرویز الٰہی
3ماہ میں انتخابات، مخالفین کے لیے مزید سرپرائز تیار ہیں، پرویز الٰہی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں صرف عام انتخابات ہوں گے، انہوں نے مستقبل میں (سیاسی) مخالفین کے لیے مزید سرپرائز تیار کیے ہیں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ ”تمام حلقے” اس بات پر بات چیت کر رہے ہیں کہ ملک کو معاشی بدحالی کا سامنا کرنے سے کیسے بچایا جائے۔

بعد ازاں ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ عام انتخابات بہت جلد ہوں گے اور پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا آج ہی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے دن (سیاسی) مخالفین کو ایسا سبق سکھایا گیا کہ ان کی نسلیں نہیں بھولیں گی، آنے والے دنوں میں ان کے لیے مزید سرپرائز تیار ہیں۔

Related Posts