عوام کیلئے بڑی خوشخبری! پاکستان میں بجلی سستی ہونے کا امکان، قیمتوں میں کتنی کمی متوقع؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Electricity prices likely to go down in Pakistan
FILE PHOTO

اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سامنے آئی ہے کیونکہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ایک ماہ کے لیے بجلی 65 پیسے فی یونٹ تک سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی آج سماعت کرے گی۔

اگر نیا ریلیف منظور ہو جاتا ہے تو اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔ درخواست اکتوبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے دی گئی ہے۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر میں ملک میں پیدا ہونے والی مجموعی بجلی میں سے 27.36 فیصد حصہ ہائیڈروپاور کا تھا، مقامی کوئلے کا حصہ 12.76 فیصد اور درآمدی کوئلے کا 4.71 فیصد رہا۔

قدرتی گیس سے 9.16 فیصد، درآمدی آرایل این جی سے 19.72 فیصد جبکہ جوہری توانائی سے 22.13 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ پیداوار کے یہ تناسب مستقبل میں بجلی کے نرخوں پر مؤثر انداز میں اثر انداز ہوں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے روشن معیشت بجلی پیکیج کے نام سے صنعتی اور زرعی شعبوں کے لیے رعایتی بجلی کا جامع منصوبہ پیش کیا تھا۔

یہ منصوبہ اسلام آباد میں صنعتکاروں اور زرعی ماہرین کے وفد سے ملاقات کے دوران پیش کیا گیا جس کا مقصد دو اہم اقتصادی شعبوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔

اس پیکیج کے تحت صنعتوں اور کسانوں کو اکتوبر 2028 تک تین سال کے لیے اضافی یونٹس رعایتی نرخوں پر فراہم کیے جائیں گے۔

روشن معیشت بجلی پیکج کے تحت صنعتی شعبے کو اضافی بجلی 22.98 روپے فی یونٹ پر فراہم کی جائے گی، جبکہ اس وقت صنعتوں کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت 34 روپے ہے، جو آئندہ دنوں میں نمایاں طور پر کم ہو جائے گی۔

اسی طرح زرعی شعبے کے لیے بھی 38 روپے فی یونٹ کے موجودہ ریٹ میں واضح کمی کی جائے گی اور اضافی بجلی بھی رعایتی نرخوں پر میسر ہوگی۔

وزیراعظم کے مطابق اس اقدام کا مقصد پیداواری لاگت کم کرنا، اقتصادی سرگرمیوں کو تیز کرنا اور ملک کی مجموعی معاشی بحالی کو ممکن بنانا ہے۔

Related Posts