کے الیکٹرک کی جانب سے 21 مئی 2026 کے لیے مینٹیننس شٹ ڈاؤن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں میں مخصوص اوقات کے دوران بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق مختلف فیڈرز پر صبح سے شام تک مختلف اوقات میں بجلی بند رہے گی، جن میں اوقات کار فیڈر کے حساب سے 7:01 بجے سے 20:59 بجے تک مختلف دورانیوں پر محیط ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں آباد بلڈرز، اچانک ہوٹل، اللہ نور، المرتضیٰ، انور علی، انور ماما آر ایم یو، عسکری 4، باٹا موڑ (حدید فیز 1)، کیفے ملت (نیرنگ سنیما)، چاند مارکیٹ (پی-59)، کمرشل کولڈ اسٹوریج، ایمپائر سینٹر، فلک ٹاور (گل آئس)، فیملی پارک، فضل شفیق، غازی ٹاؤن، غوثیہ قبرستان، گلشنِ غزالی، حبیب نِٹ ویئر، اقبال مارکیٹ، کے ڈی اے ایمپلائی سوسائٹی، کے ایچ ای-عباسی، کے ایچ ای-راحت پارک ایس/ایس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کرن آرکیڈ (پول-19)، نائٹ سلم، کورنگی زو، ایم شریف آر ایم یو، مراقبہ ہال، نفیس سنیما، این ای ڈی آر ایم یو، اولمپک پرائیڈ (اولڈ پی-12/13 آر ایم یو)، پی-23 قائم خانی آر ایم یو، پاکستان بازار، رنگین سنیما، سادات کالونی، سائبان، سلّو گارڈن، ساسی ہوم، سیوریج پلانٹ، شمیم اپارٹمنٹ، شریں جناح، اسٹیٹ بینک بنگلو، طارق گزدر، توحید کالونی، ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ٹیولپ ٹاور شامل ہیں۔
کے الیکٹرک کے مطابق یہ شٹ ڈاؤن مینٹیننس اور سسٹم اپ گریڈیشن کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ بجلی کی ترسیل بہتر اور مستحکم بنائی جا سکے۔
عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متبادل انتظامات کر لیں تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








