کیا ایلون مسک کرپٹو کرنسی لانچ کرنے والے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے کرپٹو کرنسی لانچ کرنے کے حوالے سے اپنی رائے بتائی ہے۔

گزشتہ دنوں اس قسم کی خبریں سامنے آرہی تھیں کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک کرپٹو کرنسی لانچ کرنے والے ہیں، ساتھ ہی یہ بھی کہا جارہا تھا کہ وہ جلد کرپٹو ٹوکن بھی لانچ کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:

کینیا کا ورلڈ کوائن کرپٹو کرنسی کو معطل کرنیکا فیصلہ

تاہم، ایلون مسک نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔ یہ سب اس وقت سامنے آیا جب ایکس کے صارف ڈوج ڈیزائنر نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک اور ایکس نے کوئی کرپٹو ٹوکن لانچ نہیں کیا ہے، براہ کرم اس قسم کی خبروں سے محتاط رہیں۔

مزید برآں مذکورہ ٹوئٹ کے جواب میں ایلون مسک نے کہا کہ ہمارا مستقبل میں بھی ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Related Posts