کراچی میں دوحہ سے فلپائن جانے والی پرواز نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ پاکستان کی فضائی حدود میں طیارے کا ایک انجن بند ہونے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کا اپنی رپورٹ میں ائیرپورٹ ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ دوحہ سے فلپائن جانے والی پرواز نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ پاکستان کی فضائی حدود میں طیارے کا ایک انجن 39ہزار فٹ کی بلندی پر بند ہوگیا۔
ائیرپورٹ ذرائع کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ پائلٹ نے مے ڈے کی کال کی اور کراچی ائیرپورٹ کے حکام سے فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔ ذرائع ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کرگیا۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارے پر سوار 187 مسافروں کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لاؤنج میں منتقل کردیا گیا۔ طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ محفوظ رہی، تاحال طیارے کے متعلق مزید حقائق سامنے نہیں آسکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








