پاکستان میں تعلیم کے میدان میں ایمر جنسی کا نفاذ کیا جائے ‘جگن کاظم

تازہ ترین

تازہ ترین

Emergency should be imposed for education in Pakistan: Juggan Kazim

لاہور:اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے تعلیم کے میدان میں ایمر جنسی کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی پڑھے لکھے معاشرے میں ہی ممکن ہے۔ جو اقوام آج ترقی او رخوشحالی کے راستے پر ہیں وہاں سب سے پہلے تعلیم یافتہ معاشرہ وجود میں آیا۔

جگن کاظم نے کہا کہ ہمارے ہاں روایتی تعلیم دی جاتی ہے جس کے ذریعے ہم دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے ، ہمیں اپنے بچوں کو وہ تعلیم دینی چاہیے جس سے نہ صرف وہ معاشرے کا  کارآمد شہری بن سکیں بلکہ مستقبل میں ملک کیلئے اپنا کرداربھی ادا کر یں۔

بد قسمتی سے آج بھی دور دراز کے علاقوں میں وڈیرے اورجاگیردار بچوں کو تعلیم دینے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اور تعلیمی اداروں میں ان کے جانور بندھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے میٹرک پاس اکبر ایوب کو وزارت تعلیم کا قلمدان سونپ دیا

انہوں نے کہا کہ جب کوئی شخص تعلیم یافتہ ہو جاتاہے تو اسے اپنے حقوق سے بھی آگاہی ملتی ہے اور اس کے ذریعے اس میں آگے بڑھنے کی لگن پیدا ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے تعلیم کے میدان میں ایمر جنسی کا نفاذ کرناہوگا کیونکہ اس کے بغیرہم کبھی بھی ترقی یافتہ قوم نہیں بن سکتے۔

Related Posts