کراچی میں ایمرجنسی ٹریفک پلان فعال، بارش کے دوران پھنسنے کی صورت میں کیا کریں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں موسلادھار بارش کے دوران ایک سڑک کی صورتحال، فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر کراچی میں بارش کے دوران ایمرجنسی ٹریفک پلان فعال کردیا گیا۔

محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق ٹریفک پولیس افسران و اہلکار سڑکوں پر تعینات ہیں۔ اہم مقامات اور ڈائیورژن پوائنٹس کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار ریکوری وہیکلز اور آلات کے ہمراہ شہریوں کی مدد کے لیے تعینات ہیں۔ فوری ریسکیو سہولت کے لیے امدادی ٹیمیں لائف سیونگ رسیوں سے لیس موبائل ورکشاپ سڑکوں پر تعینات ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہری اپ ڈیٹس کے لیے FM 88.6 ہیلپ لائن 1915 سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ایمرجنسی کی صورت میں 1915 پر رابطہ کریں۔

Related Posts