ننگر ہار: پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگردمحمد خراسانی افغانستان میں اپنے انجام کو پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگرد محمد خراسانی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں مارا گیا۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد خراسانی افغانستان فرار ہوگیا تھا۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشتگرد محمد خراسانی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ترجمان تھا جس کا اصل نام خالد بلتی بتایا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دہشتگرد محمد خراسانی میران شاہ میں دہشت گردی کا مرکز چلا رہا تھا، محمد خراسانی شاہد اللہ شاہد کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان بنا۔
ذرائع کے مطابق دہشت گرد محمد خراسانی کالعدم ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں کو متحد کرنے میں مصروف تھا۔دہشت گرد محمد خراسانی پاکستان کے عوام اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔
ذرائع کے مطابق دہشتگرد محمد خراسانی نے حال ہی میں پاکستان کے اندر مختلف کارروائیوں کا اشارہ دیا تھا۔
مزید پڑھیں: کالعدم تحریک طالبان پاکستان بونیر کا کمانڈر رحمت علی کراچی سے گرفتار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








