وزارت توانائی کی ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنیکی تجویز

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزارت توانائی نے بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنےکی تجویز پیش کردی۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق تجویز پر یکم اکتوبر سے 15 فروری تک عمل درآمد کا امکان ہے اور تجویز پر عمل درآمد کیلئے تمام چیمبرز آف فیڈریشن اور تاجر تنظیموں سے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف نے 200 یونٹ والے بجلی صارفین کیلئے ریلیف کی منظوری دیدی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تجویز پر چاروں صوبائی حکومتوں کو عمل کرنے کا کہا جائے گا جبک موجودہ بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے قانون سازی کا مسودہ بھی تیار کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام سے روزانہ 1500 میگاواٹ سے زائد بجلی کی بچت ہوگی۔

Related Posts