انڈر 19 ورلڈکپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 211 رنز کا ہدف دے دیا۔
ہرارے میں انڈر 19 ورلڈکپ میں اپنے افتتاحی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔
پاکستان کی شاندار بولنگ کے سامنے انگلش بیٹرز کھل کر نہ کھیل سکے اور پوری انگلینڈ انڈر 19 ٹیم 47 ویں اوور میں 210 رنز بنا کرآوٹ ہوگئی۔
انگلینڈ کی جانب سے فیلکونر نے سب سے زیادہ 66 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ علی رضا ، عبدالسبحان اور مومن قمر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
زمبابوے میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ ہم نے کنڈیشنز دیکھ کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں ٹرائی سیریز کھیلنے سے کنڈیشنز کو سمجھنے میں مدد ملی ہے۔
دوسری جانب انگلش ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دونوں وارم اپ میچز جیت کر آرہے ہیں جس سے ہم بہتر پوزیشن میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








