انگلینڈ کی سیکیورٹی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی، رپورٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

انگلینڈ کی سیکیورٹی اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی، رپورٹ
انگلینڈ کی سیکیورٹی اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی، رپورٹ

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کیخلاف سات ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سیکیورٹی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی سیکیورٹی ٹیم ہوٹل کے اطراف اور اسٹیڈیم کے راستے سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لے گی، سیریز کا انعقاد تین شہروں راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں ہونے کا امکان ہے تاہم ابھی تک اس کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی سیکیورٹی ٹیم ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گی کیونکہ پی سی بی کچھ میچز ملتان میں شیڈول رکھنے کا خواہاں ہے تاہم، تین شہروں میں دو مقامات پر سیریز کھیلنے کی توقع کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا نے پی ایف ایف کی رکنیت بحال کردی، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 15 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ تین ہفتوں پر متشمل دورے کے دوران پاکستان 7 میچز کی میزبانی کرے گا۔

دوسری جانب آئی سی سی نے ٹیموں کی کارگردگی کی بنیاد پر ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم پانچویں پوزیشن سے چھٹی پوزیشن پر آگئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جو ٹیسٹ رینکگ جاری کی گئی ہے، اُس میں آسٹریلیا پہلے، بھارت دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے ، نیوزی لینڈ چوتھے اور انگلینڈ پانچویں پوزیشن پر برقرار ہے۔

 

Related Posts