ملازم میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اینگرو نے کراچی آفس بند کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Engro shuts down Karachi office after employee diagnosed with COVID-19

کراچی: اینگرو کارپوریشن نے ایک ملازم میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد اگلے تین دن کے لئے ہاربر فرنٹ بلڈنگ میں اپنے دفاتر بند کردیئے ہیں۔

اس سلسلے میں کارپوریشن نے آج ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ عمارت کی آٹھویں منزل پر اینگرو کارپوریشن کے ایک ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس بے قابو:کراچی میں مزید دو نئے کیس سامنے آگئے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ ملازم 6 مارچ جمعہ کو صرف چند گھنٹوں کے لئے آخری بار دفتر آیاتھا۔

کارپوریشن کاکہنا ہے صرف احتیاطی اقدام کے طور پر اگلے تین دن کے لئے اپنے دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اینگرو نے اپنے ملازمین کو دفتر بند ہونے کے دوران گھر سے کام کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

Related Posts