اسلام و ایردوان دشمنی جمہوری نظریات کو نقصان پہنچا رہی ہے، ترک صدر

تازہ ترین

تازہ ترین

قیام امن کی کوششوں میں یوکرائن کو تعاون فراہم کریں گے، ترکی
قیام امن کی کوششوں میں یوکرائن کو تعاون فراہم کریں گے، ترکی

انقرہ:صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گستاخی اور ایک ملک کے ناظم ِ اعلیٰ کے ساتھ نازیبا حرکات نے جمہوری نظریات کو زد پہنچائی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ایردوان نے آق پارٹی کے اتاترک سٹی اسٹیڈیم میں منعقدہ وان ساتویں ضلعی کنونشن میں شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا۔

انہوں نے اس دوران یورپ میں بڑھنے والی اسلام دشمنی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام اور ملکی لیڈر سے متعلق پروپیگنڈا جمہوری اقدار کے منافی ہے۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ یورپی اداروں کا اس عمل کی پشت پناہی کرنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔ فرانس سمیت دیگر یورپی ممالک کو اسلام دشمنی تباہی کی جانب لے جائے گی۔

اشتعال انگیزی کی چال میں ہر گز نہ آنے کی توضیح کرنے والے ایردوان نے بتایا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی تمام تر مسلمانوں اور ان کی ذات کے خلاف حرکات جمہوریہ ترکی کے شہریوں کو ہدف بناتی ہیں۔

Related Posts