استنبول: ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں روشنی کا کردار ادا کرنیوالی خوبرو اداکارہ برکو کیراٹلی کی نئی بولڈ تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔
ترک اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک نئی تصویر جاری کی ،اس تصویر میں وہ کافی کا کپ تھامے ہوئے مختصر لباس میں دکھائی دے رہی ہیں، برکو کیراٹلی کے نئی تصویر دیکھ کر ارطغرل ڈرامہ دیکھنے والے شائقین نے سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنی تصویر کے ساتھ خوبرو اداکارہ برکو کیراٹلی نے کیپشن دیا ہے کہ کافی کا بڑا کپ ہمیشہ کی طرح میرا پسندیدہ ہے۔
مزید پڑھیں:ارطغرل غازی کی “روشنی” بھی پاکستان میں جگمگانے کیلئے بے قرار
اداکارہ برکو کیراٹلی نے ڈرامہ ارطغرل غازی میں روشنی خاتون کا کردار ادا کیا جبکہ پاکستان میں ڈرامہ سیریز کی کامیابی کے بعد ترک اداکارہ پاکستانی برانڈز کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
View this post on InstagramThe big coffee cup is my favorite ???? ☕️ #asalways ???? #misslondon ????
A post shared by Burcu Kıratlı (@burcukiratli23) on
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








