کراچی:ترک ڈرامے میں حلیمہ سلطان کے کردار سے شہرت پانے والی ترک اداکارہ اسرا ء بیلجک نے سانحہ گوجرہ پر سی سی پی او لاہور کے بیان پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو کھری کھری سنادیں، اسرا بیلجک نے کہا کہ خاتون بچوں کے ساتھ اکیلی سفر کرسکتی ہے، آپ کا کام تحفظ دینا ہے۔
ترک اداکارہ اسرا ء بیلجک نے اپنی انسٹا گرام کی اسٹوری میں سی سی پی او لاہور کی تصویر شیئر کی ہے اور اس کے کیپشن میں سی سی پی او لا ہور کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ عوام کی حفاظت کرنا آپ کی ذمہ داری بنتی ہے۔اور یہ آپ کا فرض بنتا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








