منشیات سے پاک معاشرے کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، جاوید میانداد

تازہ ترین

تازہ ترین

منشیات سے پاک معاشرے کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، جاوید میانداد
منشیات سے پاک معاشرے کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، جاوید میانداد

کراچی: لیومنری لرننگ سرکل فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین مایہ نازکرکٹرجاوید میاندادکا کہنا ہے کہ ملک میں منشیات سے پاک معاشرے کا قیام انتہائی ضروری ہوگیاہے۔

زیرتعلیم بچوں کے ذریعے منشیات کی سپلائی اور استعمال کرانے والے معاشرے کے لئے ناسورہیں۔سرکاری اسکول سے منشیات کے اڈے کے خاتمے میں تعاون پر افسران کا مشکورہوں۔

تفصیلات کے مطابق لیومنری لرننگ سرکل فاؤنڈیشن نے ستارہ حیدری اسکول کو منشیات فروشوں سے واگزارکروادیا،اسکول کی عمارت میں بچوں سے منشیات فروخت کروائی جارہی تھی۔

ڈی سی سینٹرل اور ایس ایچ او نیو کراچی پولیس اسٹیشن محمد ندیم کے تعاون سے لیومینری لرنگ سرکل فاونڈیشن نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کر کے نیوکراچی سیکٹر11-E/1میں قائم ستارہ حیدری گورنمنٹ اسکول سے نشے کے اڈے کا خاتمہ کر کے اسکول کو ایک بار پھر بچوں کے لئے محفوظ مقام بنا دیا۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق یہاں کچھ عناصر ناجائز منشیات فروخت کر رہے تھے۔ اسکول کے بچوں اور علاقے کے نوجوانوں کو اس کا عادی بنا یاجارہا تھا۔اس سرگرمی کو روکنے کے لیے ڈی سی سینٹرل ڈاکٹرایم بی دھاریجو اور علاقے کے ایس ایچ اومحمدندیم نے ایل ایل سی ایف کی معاونت کی۔

جاویدمیاں داد نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی اور ایس ایچ اومحمدندیم کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ نوجوان نسل کو نشے کی لت سے بچانے میں تعاون پر ہم ان کے شکرگزارہیں اور امید کرتے ہیں کہ پاک صاف معاشرے کے قیام میں وہ اسی طرح تعاون کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ نشے کی عادت نوجوانوں کو عادی مجرم بنارہی ہے،ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ نوجوان نسل کو نشے کی علت سے بچانے کے لئے اپناکرداراداکریں۔

مزید پڑھیں: شعیب ملک نے کرکٹ اور نعت خوانی کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

Related Posts